ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / شامی حکومت کی جانب سے سیف زون معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب

شامی حکومت کی جانب سے سیف زون معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب

Sat, 06 May 2017 19:27:03  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،6مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مانیٹر کرنے والی آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ بشار الاسد حکومت نے حمص اور حماہ کے مضافات میں محفوظ علاقے بنانے سے متعلق معاہدے کے چند ہی گھنٹوں بعد اس کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق معاہدہ پر عمل درآمد نصف شب ہونا تھا۔ جن علاقوں کو محفوظ قرار دیا گیا ہے ان میں ادلب گورنری سمیت اللاذقیہ، حلب اور حماہ شامل ہیں۔وزارت کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں نے شامی میں محفوظ زون قرار دیئے جانے والے علاقوں کی فضائی حدود میں یکم مئی سے اپنی پروازیں روک رکھی ہیں۔ سیف زونز سے متعلق معاہدہ اقوام متحدہ، امریکا اور سعودی عرب کی حمایت سے طے پایا ہے، جس کے بعد اس پر عمل درآمد کی امید پیدا ہو گئی ہے۔تینوں ضامن ملکوں نے آستانا میں شامی حکومت اور مسلح تنظیموں کے درمیان مذاکرات کے چوتھی کانفرنس کے اختتام پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے میں وضاحت کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ یہ سیف زون میں ادلب کا شمالی مغربی علاقہ جبکہ اللاذقیہ، حماہ اور نزدیکی شہر حلب شامل ہوں گے۔نیز شمالی گورنری حمص کا وسطی علاقہ، دمشق کا مضافاتی علاقی مشرقی الغوطہ، جنوبی شام کی درعا اور القنیطرہ گورنری بھی سیف زون قرار دیئے جانے والے علاقوں میں شامل ہیں۔


Share: